مدرسہ ہدایت الاسلام نوادہ پھولپور میں عظیم الشان تقریب ختم حفظ قرآن کریم آج 12 فروری کو منعقد ہوگی
تحصیل پھولپور کے گاؤں نوادہ میں واقع دینی درسگاہ مدرسہ ہدایت الاسلام و جامعہ ابوالحسن للبنات میں آج مورخہ 12 فروری 2026 بروز جمعرات صبح 8:30 بجے ایک پروقار اور عظیم الشان ”تقریب ختم حفظ قرآن کریم“ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اس نورانی محفل کی صدارت مدرسہ ہذا کے صدر کمیٹی محترم جناب منشی آفتاب احمد صاحب فرمائیں گے، جبکہ سرپرستی ناظم مدرسہ جناب حافظ شبیہ الحسن صاحب کی ہوگی۔
تقریب میں خصوصی طور پر واعظِ حق بیاں حضرت مولانا وسیم احمد صاحب شیروانی (مہتمم جامعہ الشیخ اسعد المدنی، تارا پور تکیہ، صدر جمعیۃ علماء ضلع جونپور) اور مقررِ باکمال حضرت مولانا محمد یاسر صاحب قاسمی (ناظم اعلیٰ جامعہ عربیہ احیاء العلوم مبارکپور و صدر جمعیۃ علماء ضلع اعظم گڑھ) اپنے قیمتی بیانات سے نوازیں گے۔
اس پرمسرت موقع پر مدرسہ ہذا سے حفظ قرآن کریم کی تکمیل کرنے والے خوش نصیب طلباء اور طالبات کی دستار بندی کی جائے گی۔ پروگرام میں نعت خوانی کی سعادت حضرت مولانا قاری محمود عالم صاحب بلیاوی حاصل کریں گے۔